سا ئنس و ٹیکنالوجی

پیٹرول کی مقررہ مقدار میں فراہمی سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے

پیٹرول کی مقررہ مقدار میں فراہمی سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے

لندن: برطانوی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ جنگِ عظیم دوم کی طرز پر پیٹرول، گوشت اور توانائی کی مقررہ مقدار میں فراہمی (راشننگ) کی مدد سے موسمیاتی تغیر سے نمٹا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لِیڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے دنیا بھر کے ممالک کو گرین ہاس گیس کا اخراج بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حکومتیں لوگوں پر طویل دورانیے کی پروازوں کی سالانہ تعداد پر حد لگا سکتی ہیں یا کوئی بھی شخص ماہانہ کتنا پیٹرول خرید سکتا ہے اس حد کا تعین کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے