پینسلوانیا: اگرآپ عمر کے کسی بھی دور سے گزر رہے ہیں تو اس وقت وزن اٹھانے کی عادت آپ کو دماغی طور پر مضبوط بنا سکتی ہے۔ اس طرح دماغی اور اعصابی عارضوں کو بھی ٹالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ جسمانی سرگرمی اور ورزش کے دماغی فوائد مسلمہ ثابت ہوچکے ہیں۔ کیونکہ ورزش ڈیمنشیا اور الزائیمر جیسے مرض کو دور کرکے دماغ کو تادیر توانا رکھ سکتی ہے۔ چند روز قبل جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اینڈ سائیکائٹری میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جامعہ پنسلوانیا کے پروفیسر جیمز ڈینن نے یہ تحقیق کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ زندگی میں کسی بھی وقت کی جسمانی سرگرمی دماغ کیلیے مفید ہوتی ہے اور اسی طرح اوائل عمر یا جوانی میں کی گئی مشقت یا ورزش سے دماغ تادیر توانا رہ سکتا ہے۔