پاکستان

عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے خواجہ آصف

عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے اور پاناما کیس سے شروع کرے، یہ کہانی جنرل پاشا کے وقت سے شروع ہوئی۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے موقع پر عمران خان نے جو کوشش کی، اس سے متعلق بھی راز ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری کہانیاں سامنے آئیں گی، نواز شریف کو سسیلین مافیا کہنے والوں اور اس فیصلے پر دستخط کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ متاثرہ فریق تو ہم ہیں، ہمیں عدالت سے دکھ ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے