کینیڈا: بعض افراد کو صبح بیدار ہونے میں بہت مشکل پیش آتی ہے اور اب ان کے لیے ایک کلائی والی گھڑی (رسٹ واچ) حاضر ہے جو پہلے تھرتھراتی ہے، پھر الارم بجاتی ہے اور اگر سونے والا نہ اٹھے تو ہلکی برقی رو سے اسے جگاتی ہے۔ اس گھڑی کو شاک کلاک کا نام دیا گیا ہے جس کے اولین ماڈل بہت سی مشہور شخصیات کے زیرِ استعمال ہیں۔ ایک چارج میں سات روز تک چلنے والی گھڑی میں دماغی مشقت کے لیے معمے اور گیمز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مکمل طور پر واٹر پروف بھی ہے۔ اب تک اس کے دولاکھ سے زائد ماڈل فروخت ہوچکے ہیں جن میں مشہور اداکار، تاجر اور ٹیکنالوجی ماہرین بھی شامل ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
پہلے آواز پھرارتعاش اور پھر بجلی دے کر جگانے والی کلائی گھڑی
- by web desk
- فروری 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1274 Views
- 2 سال ago