صحت

گزشتہ دو دہائیوں میں دل کے دورے کے سبب ہونے والی اموات میں کمی

گزشتہ دو دہائیوں میں دل کے دورے کے سبب ہونے والی اموات میں کمی

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکا میں گزشتہ 20 سالوں میں قلبی امراض سے ہونے والی اموات میں واضح کمی کے ساتھ ان اموات میں نسلی اعتبار سے ہونے والے فرق میں بھی کمی آئی ہے۔ امیریکن کالج آف کارڈیولوجی کی ورلڈ کانگریس آف کارڈیولوجی کے ساتھ سالانہ سائنسی سیشن میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ 22سال کے عرصے میں سفید فام اور افریقی امریکی/سیاہ فام افراد کے درمیان دل کے دورے سے ہونے والے اموات کی شرح میں تقریبا نصف کمی آئی ہے۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج 1999 سے 2020 تک سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے