دنیا

زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف

زمزم کے پانی کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیے جدید بوتلیں متعارف

ریاض: امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے زمزم آب رسانی کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے