پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کی کوشش کے لیے اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے صدر شی جنپنگ کی مدد حاصل کی جاسکے۔ فرانسیسی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے 12 نکاتی پیپر شائع کیا ہے جس میں یوکرین میں جنگ بندی اور سال بھر سے جاری روس اور یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔