کھیل

پاکستان سے رواں سال موٹر سائیکلز کی ریکارڈ ایکسپورٹ

پاکستان سے رواں سال موٹر سائیکلز کی ریکارڈ ایکسپورٹ

کراچی: رواں سال ملک سے 25 ہزار موٹر سائیکلیں بیرون ملک بھیجی گئیں جو کہ موٹر سائیکلوں کی ایکسپورٹ کا ریکارڈ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان سے 25 ہزار موٹر سائیکلیں ایکسپورٹ کی گئیں جو اب تک کسی بھی سال میں موٹر سائیکلوں کی ایکسپورٹ کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاپام کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال انڈسٹری نے 40 ہزار موٹر سائیکلیں ایکسپورٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مینو فیکچرنگ کے شعبے کو مضبوط بناتے ہوئے انجینرئنگ کے شعبے کو ترجیح دی جائے اور خام مال کی دستیابی یقینی بنائی جائے تو موٹر سائیکلوں کی عالمی مارکیٹ میں بھرپور امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے