انٹرٹینمنٹ

جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے سکیش چندرا شیکھر

جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے سکیش چندرا شیکھر

ممبئی: کروڑوں کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم سکیش کا کہنا تھا کہ جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں۔ سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ان کو جیکولین فرنینڈس کے خلاف بھڑکایا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ جیکولین اور میں ایک سنجیدہ تعلق میں تھے اور میں نے نورا فتیحی کو نظر انداز کرنا شروع کیا، پھر نورا نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور کہا کہ میں ان کے ایک رشتے دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی بناکر دوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے