کیلفورنیا: یوٹیوب پر پوڈکاسٹر کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور اسی کے تحت یوٹیوب نے اپنے اسٹوڈیو میں پوڈکاسٹ مینیجمنٹ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی اندرونی آزمائش جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سہولت یوٹیوب ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن دونوں کیلییپیش کی جائے گی۔ یوٹیوب انتظامیہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے: پوڈکاسٹ کے لیے معیاری کانٹینٹ کی مناسب تقسیم و تشہیر کے لیے، ہم کئی تجربات کررہے ہیں جن کی بدولت پوڈکاسٹ کی تیاری اور ان کی مختلف پلے لسٹ میں آپ کو کئی طرح کی سہولیات مل سکیں گی۔دوسری جانب کئی پوڈکاسٹر کو اس مینیجمنٹ پورٹل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو شاید بی ٹا ٹیسٹنگ کا حصہ ہوسکتی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے پوڈ کاسٹ کےلیے اسٹوڈیومیں کئی ٹولز پیش کردیئے
- by web desk
- فروری 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1273 Views
- 2 سال ago