صحت

پرسکون اور بھرپور نیند، زندگی کے ماہ وسال بڑھاسکتی ہے

پرسکون اور بھرپور نیند، زندگی کے ماہ وسال بڑھاسکتی ہے

بوسٹن: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پرسکون، گہری اور مکمل نیند نہ صرف آپ کے روزمرہ کاموں کے لیے بہت ضروری ہے بلکہ یہ طویل عمر کی ضمانت بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اس سے قبل ماہرین نے غیرمعمولی زور دے کر کہا ہے کہ نیند کا معیاربہتر ہونا چاہیے جو گہری اور پرسکون بھی ہو۔ سب سے بڑھ کر پرسکون نیند کے معمولات عمر میں اضافے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اگرآپ پوری زندگی گہری اور پورے وقت کی نیند لیتے ہیں تو اس سے عمر میں کم سے کم 5 برس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین رات کو سات یا آٹھ گھنٹے کی نیند تجویز کرتے ہیں لیکن وہ معیاری بھی ہونی چاہیئے۔ یہاں تک کہ نامناسب نیند دنیا میں 8 فیصد اموات ناکافی نیند کی وجہ سے ہورہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے