لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بطور پی ٹی آئی صدر میری پہلی ترجیح پنجاب کے الیکشن میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت سے جیت اور پنجاب میں پھر سے عمران خان کی حکومت کا قیام ہے۔ گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود مجھے تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا اور میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے خطاب میں مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے، اس مقصد کیلئے عمران خان کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔


