راولپنڈی میں شوہر اور سسر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ایئر پورٹ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عثمان نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی سلینڈر پھٹنے سے جل گئی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاتون کے جسم کی دائیں سائیڈ مکمل جل چکی تھی، بولنے سننے سے قاصر تھی۔