سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ علم خانقاہوں اور دانش کدوں سے نکل کر میدانِ عمل میں قوم کی رہنمائی کریں۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان نے علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی اور کہا کہ اہلِ علم سماج میں اقدار کے فروغ اور تحفظ کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ پاکستان ایک بے مثال تہذیبی اور دینی ورثے کے امین ہیں، ہمارے پاس کتاب اور سنت کی صورت میں ہدایت کا ابدی سامان موجود ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ دینِ مبین سماج، سیاست، معاشرت سے معیشت تک ہمیں بھرپور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔