پاکستان

عمران خان جن ججز کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا ہے وہ کندھے نہیں رہیں گے مریم نواز

عمران خان جن ججز کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا ہے وہ کندھے نہیں رہیں گے مریم نواز

ساہیوال: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے گھڑی چور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرو پھر الیکشن ہوگا۔ ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن ضرور ہوگا اور شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا، الیکشن ہوگا لیکن پہلے انصاف ہوگا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے، نواز شریف سے ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا، ان کی غلط سزائیں ختم ہوں گی، اور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا، پاناما بنچ کو پہلے سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے القابات واپس لینے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے