انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کی وجہ سامنے آگئی

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کی وجہ سامنے آگئی

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ سیلینا گومز نے اپنی ایک ٹِک ٹاک ویڈیو میں سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ گلوکارہ کی اس ٹِک ٹاک ویڈیو کو ان کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سیلینا گومز نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور اپنی زندگی میں آنے والی بہتر تبدیلیوں کے ساتھ بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میری زندگی میں ابھی کیا ہو رہا ہے، بس میں جو بھی ہوں ٹھیک ہوں اور ایسے ہی بہت خوش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے