پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے ایسا مقدمہ چلا رہی ہے جس میں کوئی جرم نہیں ہوا عمران خان

ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے ایسا مقدمہ چلا رہی ہے جس میں کوئی جرم نہیں ہوا عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے تمام کوششوں کے باوجود منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت منظر عام پر نہیں لا سکی، ایف آئی اے ایسا مقدمہ چلا رہی ہے جس میں کوئی جرم نہیں ہوا، انکوائری اور ایف آئی آر درج کرکے تفتیشی اتھارٹی کو حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کا بیان ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے اس مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا ہے، بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کل ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے