تازہ ترین

الیکشن 90 روز میں کروانا آئین کی روح ہے چیف جسٹس

اسمبلی تحلیل کے ساتھ 90 روز کا وقت شروع ہوجاتا ہے، جسٹس منیب اختر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی 90 روز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نگران وزیراعلی الیکشن کی تاریخ دینے کی ایڈوائس گورنر کو دے سکتا ہے؟ کیا گورنر نگران حکومت کی ایڈوائس مسترد کرسکتا ہے؟ عدالت میں فریقین کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے