پاکستان

اٹلی کشتی حادثہ کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں ہوئی پاکستانی سفیر

اٹلی کشتی حادثہ کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں ہوئی پاکستانی سفیر

اسلام آباد: اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اٹلی کشتی حادثے میں اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ حادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا ہے جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔ فی الحال کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا یہ حادثہ جہاں پیش آیا وہ روم میں پاکستانی سفارت خانے سے نو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔ تمام افراد خیریت سے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے