سا ئنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کی مدد سے تربیتی طیارے کی آزمائشی پرواز

مصنوعی ذہانت کی مدد سے تربیتی طیارے کی آزمائشی پرواز

کیلیفورنیا: ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بتایا ہے کہ حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے 17 گھنٹے سے زائد کے دورانیے تک ایک ٹیکٹیکل تربیتی طیارہ اڑایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیکٹیکل طیارہ اڑایا گیا ہو۔ مصنوعی ذہانت نے ویری ایبل اِن-فلائٹ سِمیولیشن ٹیسٹ ایئرکرافٹ (VISTA) چلایا جو دیگر طیاروں کی کارکردگی کی خصوصیات کی نقل کر سکتا ہے۔ امریکی ایئر فورس کے ٹیسٹ پائلٹ اسکول کے ڈائریکٹر آف ریسرچ ڈاکٹر ایم کرسٹوفر کوٹنگ کا کہنا تھا کہ وسٹا کی مدد سے بغیر عملے والے نئے طیاروں میں مصنوعی ذہانت کی جدید تکنیک کے وجود میں آنے اور آزمائے جانے میں ہم آہنگی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے