دنیا

امریکا اور چین کا ایک دوسرے پر کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کا الزام

امریکا اور چین کا ایک دوسرے پر کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کا الزام

واشنگٹن / بیجنگ: امریکی ادارے ایف بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری میں تیار ہوا جس کے جواب میں چین نے مہلک وائرس کی جائے پیدائش امریکا کی فوجی ریسرچ لیب کو قرار دیدیا۔ امریکی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں کسی تجربے کے دوران بنا اور وہی سے پوری دنیا میں پھیلا تھا۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکی محکمہ توانائی کی ایک تفتیشی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ تحقیقات میں کورونا کے چینی لیب سے لیک ہونے کا امکان سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے