حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ پاکستانی گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم اس نجی تقریب سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں جس میں ان کے لباس اور رقص پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اشنا شاہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر ایک فوٹو گرافر اور میگزین کے ایڈیٹر کی جانب سے وائرل کی گئیں ہیں۔ تاہم اب اداکارہ نے مذکورہ فوٹوگرافر اور میگزین کے ایڈیٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کر رہی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
اشنا شاہ نے شادی کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی
- by web desk
- مارچ 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1326 Views
- 2 سال ago