واشنگٹن: ایک نئی تحقیق کے مطابق مشروم کی ایک قسم فومس فومینٹیریس فنگس ممکنہ طور پر ایسے نئے مٹیریل رکھتی ہے جو مستقبل میں مکمل طور پر پلاسٹک کی جگہ لے لیں گے۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ فنگس، جو خراب ہوتی درخت کی چھال میں اگتی ہے، اپنے اندر مختلف خصوصیات کے حامل وسیع دائرے میں مٹیریل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیم نے اس فنگس کے سالموں کا سانچہ اور اس میں موجود انجینئرنگ کے امکانات کا معائنہ کیا۔ محققین کا ماننا ہے کہ فومس فومینٹیریس پلاسٹک کے مثر ماحول دوست متبادل کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ یہ مشروم تین مختلف پرتوں سے بنا ہے۔ پہلی سطح سخت ہوتی ہے جس کو آٹر کرسٹ کہا جاتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
مستقبل میں پلاسٹک کا متبادل بننے کے امکانات رکھنے والا مشروم
- by web desk
- مارچ 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1093 Views
- 2 سال ago