انٹرٹینمنٹ

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

پیرس: بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلہ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پرتعیش سال گرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔ اس تقریب کو ہیلیم کیغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔ اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے