تجارت

نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافی سرچارج پرتحفظات ظاہر کردئیے

نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافی سرچارج پرتحفظات ظاہر کردئیے

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی ٹیرف میں فی یونٹ 3.82 اضافی سرچارج عائد کرنے پر تحفظات ظاہر کردئیے۔ نیپرا میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ 3.82 روپے اضافی سرچارج عائد کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پاورڈویژن کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کا قرض 800ارب روپے ہے۔ پہلے سے عائد فی یونٹ 0.43فی یونٹ سرچارج سے بڑی رقم ریکور نہیں ہو رہی اس لیے 3.39یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سر چارج کی وصولی مارچ سے جون 2023تک کی جائے گی۔ چئیرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ حکومت خود سرچارج عائد کر سکتی ہے تو نیپرا کے پاس کیوں آئی ہے۔ جن لوگوں نے بل دیا ہے ان پر 3.39پیسے سر چارج لگ رہا ہے اورجنہوں نے بل نہیں دیا وہ آج بھی مسکرا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے