کابل: افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تین نا معلوم دہشت گرد ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، ست کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ ،کمال،شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔