دنیا

بنگلادیش مہنگے ٹکٹس اور اخراجات حج کے روحانی سفر کی راہ میں رکاوٹ بن گئے

بنگلادیش مہنگے ٹکٹس اور اخراجات حج کے روحانی سفر کی راہ میں رکاوٹ بن گئے

ڈھاکا: بنگلا دیش میں طیاروں کے ٹکٹس اور اخراجات مہنگے ہونے کے باعث 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ ماہ 4.7 ارب ڈالر کی منظوری کے باوجود بنگلا دیش میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے کیوں کہ بنگلادیشی کرنسی ٹکا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہوائی جہاز کے آسمان کو چھونے والے کرایوں اور حج کے دیگر اخراجات میں بے پناہ اضافے نے حج کے خواہش مند لاکھوں شہریوں کو مایوس کردیا ہے جن کے لیے سعودی عرب کا سفر ناممکن ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے