تازہ ترین

نام انصاف پر رکھا ہوا ہےاورعدالت میں زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتےہیں جج انسداد دہشتگردی

نام انصاف پر رکھا ہوا ہےاورعدالت میں زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتےہیں جج انسداد دہشتگردی

اسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر درج کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جج راجہ ناصر عباس نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آئے تھے اور اپنے ساتھ ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے کر آئے۔ جج نے مزید کہا کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتیہیں۔ برطانیہ کی مثالیں دیتیہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے۔ اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے