بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز 2 افراد نے منت ہاوس کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جنہیں اداکار کے سیکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر باندرہ پولیس کے حوالے کردیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت اداکار اپنے گھر پر نہیں تھے ا ور دیر سے گھر واپس لوٹنے پر آتے ہی فورا سوگئے جس کے بعد گھر کے سیکیورٹی گارڈز نے احاطے میں چھپے دونوں ملزمان کو پکڑا۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد گرفتار
- by web desk
- مارچ 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1336 Views
- 2 سال ago