پیرس: ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدارریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مقدار 1900 سے شروع ہونیو الی ریکارڈنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے توانائی کے مطابق 2022 میں اس گرین ہاس گیس کے اخراج میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا۔ 32 کروڑ 10 لاکھ ٹن اضافے کے بعد یہ مقدار 36.8 ارب ٹن کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ ایسا ہونے کی بڑی وجہ عالمی توانائی کے بحران کے دوران دوبارہ کوئلوں کے استعمال کا شروع کیا جانا ہے اگرچہ عالمی سطح پر اخراج کی نمو لگائے گئے تخمینے سے کم تھی۔ رپورٹ کے مطابق کوئلہ دنیا بھر میں کاربن اخراج میں ایک تہائی سے زیادہ مقدار کا حصے دار ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
گزشتہ برس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہوشربا اضافہ
- by web desk
- مارچ 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1072 Views
- 2 سال ago