تازہ ترین

قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پی ا?ئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا۔ ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے لیے جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد شامل ہے کے عازمین کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ نارتھ سیکٹرجس میں لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔ قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے