پاکستان

ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے شازیہ مری

ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔ شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں کے نتیجے میں عوام دیوار سے لگ چکے، ہم یہی پیدا ہوئے، یہی جیئیں گے اور یہی مریں گے، میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے، ایسا نہیں ہو سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کر لیا، تم تو کہتے تھے خودکشی کر لوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے