پاکستان

مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا مریم نواز

مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا۔ مریم نواز کی زیرصدارت گوجرانوالہ میں پارلیمینٹرینز اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، خرم دستگیر، عطا تارڑ سمیت ڈویڑن کے تمام اضلاع سے اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیدار شریک ہوئے۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کی شناخت اور جماعت کو مٹانے والے اللّٰہ کے کرم سے خود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے