وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کو مردم شماری پر تحفظات ہیں، وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔ بیج سبسڈی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر ہمارے اعتراضات کا حل نہیں ہے، مردم شماری کوسپورٹ کرسکتے ہیں مگر جو طریقہ کار اپنایا گیا اسکی حمایت نہیں کریں گے۔ مردم شماری پر وفاق میں بات کروں گا، بے ضابطگیاں ہوئیں تو ہم نہیں مانیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اصل ایشوز حل کرنے ہوں گے، تاریخی مشکلات ہیں اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، خطرات نا ہوں توہم معاشی بحران کو اولین ترجیح دیں۔