ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا اور ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی دِنوں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں۔ صحتیابی کے بعد سشمیتا سین نے پیغامات کے زریعے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں رکھا جہاں انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی۔ لائیو سیشن میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی اور اس وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی۔
انٹرٹینمنٹ
دل کا دورہ شدید تھا جِم جانے کی وجہ سے جان بچ گئی سشمیتا سین
- by web desk
- مارچ 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1273 Views
- 2 سال ago