کھیل

پی ایس ایل 8 کنگز اور گلیڈی ایٹرز بقا کی جنگ میں مصروف

پی ایس ایل 8 کنگز اور گلیڈی ایٹرز بقا کی جنگ میں مصروف

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں پیر کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بقاکی جنگ میں مصروف ہوں گے۔ کنگز اب تک سیزن کے 8 میچز میں صرف 2 فتوحات ہی سمیٹ پائی ہے، جس کے نتیجے میں ٹیم محض 4 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے، اگر مگر کے چکر میں کنگز کے پاس آگے بڑھنے کی مدہم سی امید ہے، تاہم اس کی پیشرفت کا انحصار دیگرٹیموں کے نتائج پرہوگا۔ گلیڈی ایٹرز بھی لگاتار شکستوں کے سبب مشکلات کا شکار ہے، کنگز نے لیگ کے چند ابتدائی میچز میں مقابلہ تو خوب کیا لیکن کم مارجن سے ہونیوالی ناکامیوں نے شیرکی دھاڑ کو کم کردیا ہے، کوئٹہ کے انگلش اسٹار جیسن روئے اب تک 9 میچز میں 25.22 کی اوسط سے 227 رنز بناچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے