پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جوائنٹ سیکریٹری عمر عزیز کے دستخط سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہو گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئر مین نیب کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد (ہلال امتیاز) پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور بہت اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں جنہوں نے 11 اپریل 2016 سے 19 دسمبر 2016 تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 30 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے