پاکستان

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے حافظ نعیم الرحمٰن

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کیسے جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیے گئے، ہمارے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسے پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پی پی نے کیا، ہم میں تو ظرف ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ یہ نمبرز تبدیل کر سکتے ہیں، تاخیر کر سکتے ہیں مگر کراچی پی پی کا نہیں، پیپلز پارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے