دنیا

افغانستان میں یونیورسیٹیز کھل گئیں طالبات پر پابندی برقرار

افغانستان میں یونیورسیٹیز کھل گئیں طالبات پر پابندی برقرار

کابل: افغانستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھل گئیں تاہم طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے خواتین کے یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی گزشتہ برس اگست میں یہ کہتے ہوئے لگائی تھی کہ وزارت اعلی تعلیم جامعات میں ماحول کو خواتین کے لیے شرعی احکامات اور افغان تہذیب کے مطابق ڈھال کر محفوظ بنانے پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد پابندی ہٹالی جائے گی۔ تاہم یہ امید بندھ گئی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جب جامعات کھلیں گی تو طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن آج یونیورسیٹیز کھلنے پر طالبات کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے