پاکستان

سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں آصف زرداری

سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں آصف زرداری

وہاڑی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید رہ جاتا تو مزید ادارے بیچ دیتا، سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں کیوں کہ وہ خود کہتا ہے کہ یوٹرن غلط نہیں۔ وہاڑی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ معیشت تباہ ہونے والی ہے لیکن جو حکومت سے چلا گیا اسے نہیں معلوم تھا ملک تباہ ہورہا ہے، ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ مزید انتظار کرتے اور الیکشن کرالیتے مگر ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ کام ایسے کردیے تھے کہ انہیں روکنا تھا اگر نہ روکا جاتا تو وہ مزید ادارے بیچ دیتا کیوں کہ اس کی عادت ہے، یہ ہماری دھرتی ہے جو ہم اسے نہ کسی کو دے سکتے ہیں اور نہ بیچ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے