پاکستان

پیشگی اقدامات پر اظہار اطمینان آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کے لیے گرین سگنل دیدیا

پیشگی اقدامات پر اظہار اطمینان آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کے لیے گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف سطح معاہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا، رواں ہفتے یہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی اقدامات کی شرائط پوری کرنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے اسٹاف سطح کے معاہدے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے