سا ئنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے نامعلوم نمبروں کو خاموش کرنے کا ٹیسٹ شروع کردیا

واٹس ایپ نے نامعلوم نمبروں کو خاموش کرنے کا ٹیسٹ شروع کردیا

سان فرانسسو: واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور آپشن پر غورشروع کردیا ہے جس کے تحت نامعلوم اور مشکوک نمبروں سے آنے والی کال کو خاموش یا میوٹ کرنا آسان ہوجائے گا۔ یہ آپشن ایک یا بہت سے نمبروں کے لیے کارگر ہوگا تاہم صارف ان نمبروں کو دیکھ سکے گا جبکہ بلاک کرنے میں ایسا نہیں ہوتا۔ اسی طرح وہ نمبر نوٹفیکشن میں بھی دکھائی دے سکیں گے۔ واٹس ایپ کی اندرونی خبریں دینے والے ویب سائٹ ویب بی ٹا انفو نے خبر دی ہے کہ فی الحال اس آپشن پر کام جاری ہے۔ تاہم اس کے آزمائشی یا بی ٹا ورژن میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے