تازہ ترین

قومی اسمبلی کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا گیا

قومی اسمبلی؛ کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا گیا

اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا۔ کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن پر 25 مارچ تک حکم امتناع جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 رکن قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا۔ عدالت نے 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے 25 مارچ تک حکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے