پاکستان

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں خواجہ آصف

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت امریکا اور اسٹیبلشمنٹ کے پاو¿ں پکڑ رہا ہے، ان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ چوہے بلی کا کھیل کچھ دیر اور جاری رہے، اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، عمران خان نے چند روز سے ڈرامہ شروع کر رکھا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی ملزم نے کبھی عدالت میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے حکم پر ماضی میں بھی عمل کیا، ا?گے بھی کریں گے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اگر عدالت گرفتاری کا حکم دیتی ہے تو گرفتار ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے