پاکستان

پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت پنجاب میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے