دنیا

امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے چینی وزیر خارجہ کا انتباہ

امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے چینی وزیر خارجہ کا انتباہ

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین ایک تنازعہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہوسکتا ہے۔ ایک میڈیا پریس کانفرس نے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک صحت مندانہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف کینے اور بغض سے بھری مہم چلارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث امریکا ہے اور اگر اس نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو اس مہم کا اختتام تصادم پر ہوسکتا ہے۔ چن کینگ کا کہنا تھا کہ امریکا کہ جانب سے تنازعہ کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے