انٹرٹینمنٹ

فلموں میں کام کا شوق نہیں تھا خاندان کی مالی مدد کیلئے انڈسٹری جوائن کی رانی مکھرجی

فلموں میں کام کا شوق نہیں تھا خاندان کی مالی مدد کیلئے انڈسٹری جوائن کی رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ 25 برسوں سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنا فلمی کیریئر 1996 میں بنگالی فلم بیئر پھول سے کیا، جس کے بعد وہ ہندی فلموں کی جانب آئیں، ان کی پہلی ہندی فلم راجہ کی آئے گی بارات تھی۔ رانی مکھرجی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اپنی نوجوانی میں وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں تھیں، ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے تھا لیکن ان کے والدین فلموں کے حوالے سے گھر پر کوئی بات نہیں کیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام اس لیے شروع کیا کیونکہ ان کے خاندان کو مالی مدد کی ضرورت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے