کراچی: اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان ساتھی اداکار نعیم حق کیںنجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔ مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
شوٹنگ کے دوران بچھو نے کاٹ لیا تھا موت کے منہ سے واپس آئی ہوں مائرہ خان
- by web desk
- مارچ 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1369 Views
- 3 سال ago