سا ئنس و ٹیکنالوجی

پلاسٹکوسِس پلاسٹک سے متاثرہ پرندوں کے مرض کا نیا نام قرار

پلاسٹکوسِس پلاسٹک سے متاثرہ پرندوں کے مرض کا نیا نام قرار

لندن: انسان نے خشکی اور آبی ذخائر کو پلاسٹک سے آلودہ کرنا شروع کردیا ہے جو اب ہر طرح کے نقصانات کی وجہ بن رہا ہے۔ اب سائنسدانوں نے پلاسٹک نگلنے والے جانوروں کی اموات یا مرض کو پہلی مرتبہ ایک نام دیا ہے جسیپلاسٹکوسِس کہا جارہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پلاسٹک کی تھیلیاں کچھووں سے لے کر وھیل تک کو ہلاک کررہی ہیں۔ لاتعداد مردہ آبی پرندوں کے پیٹ پلاسٹک سے بھرے ملے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی پرندے بھوک میں پلاسٹک نگل جاتے ہیں اور اس کے نوکیلے ٹکڑے ان کے بدن کو بھی چھید رہے ہیں لیکن انسان اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود ماحول دشمن پلاسٹک کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں۔ ماہرین کے مطابق ہر قسم کے غذائی چکر میں شامل 1200 سے زائد انواع کے جانور پلاسٹک سے متاثرہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے