صحت

مہینے میں ایک بار جاگنگ بڑھاپے میں حافظہ مضبوط بناسکتی ہے

مہینے میں ایک بار جاگنگ بڑھاپے میں حافظہ مضبوط بناسکتی ہے

لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مہینے میں ایک بار بھی جاگنگ کا کیا جانا بڑھاپے میں یاد داشت کی مضبوطی کے لیے کافی ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں 1400 افراد کی ورزش کی عادات کا 30 سال کے عرصے تک مطالعہ کیا۔ تحقیق میں جب ہر شخص 69 برس کی عمر کو پہنچا تو ان کی یاد داشت، توجہ، زبان اور زبانی روانی کی آزمائش کے لیے ٹیسٹ لیا گیا۔ وہ افراد جو معتدل سطح پر فعال تھے یعنی ہر مہینے ایک سے چار بار جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنتے تھے، ان کی یاد داشت کی صورت حال کم ورزش کرنے والوں کی نسبت زیادہ بہتر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے